آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی ستمبر 2026ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس کا اطلاق یکم ستمبر 2026ء سے ہوگا
اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی ستمبر 2026ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس کا اطلاق یکم ستمبر 2026ء سے ہوگا۔جمعرات کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (اگست 2026ء) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 20.14 فیصد یا 3.8313ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (اگست 2026ء) کے مقابلے میں3.9112 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا21.57فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل صارفین کے لئے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 15.1963ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے14.2233 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔ ستمبر 2026 کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ www.ogra.org.pk� پر دستیاب ہے۔








