قائم مقام سیکرٹری خارجہ سے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات، پاک یورپی یونین تعلقات پر تبادلہ خیال

قائم مقام سیکرٹری خارجہ سے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات، پاک یورپی یونین تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر خلیل ہاشمی سے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت جرمنی کی سیاسی جماعت اے ایف ڈی سے تعلق رکھنے والی یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری خان ہولوخ نے کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات، جی ایس پی پلس، قانون سازی میں اصلاحات اور علاقائی پیش رفت سمیت مختلف امور پر کھل کر اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے امریکہ اور ایران کے تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا اور اہم امور پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔ ملاقات میں دونوں جانب کے نقطہ نظر کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا جبکہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مسلسل مکالمے اور روابط کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں