پی ٹی آئی کی خواہشات پر مبنی مطالبات منوانےکیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کو قبول نہیں کیا جائے گا ، طلال چوہدری
پی ٹی آئی کی خواہشات پر مبنی مطالبات منوانےکیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کو قبول نہیں کیا جائے گا ، طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹیوں سے اپنے ارکان کے استعفوں جیسی غیر سیاسی سرگرمیوں سے اپنی سیاسی ساکھ کو مزیدکمزور کر رہی ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما سیاسی راستے سے ہٹ کر پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اور قومی مسائل کو تشدد اور انتشارکی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے کیونکہ تشدد دوسروں کے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت تصادم سے گریز کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں فریق ایک ہی ملک کے شہری ہیں اور اس صورتحال سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے پہلے ہی اپنے آئینی حقوق استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محض خواہشات پر مبنی مطالبات منوانے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔








