صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملائیشیا کے وزیرِاعظم کےبڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملائیشیا کے وزیرِاعظم کےبڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کے بڑے بھائی ادروس ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے وزیرِاعظم انوار ابراہیم اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

مزید خبریں