نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں میرے سمیت پاکستانی عوام کی دعائیں اور ہمدردیاں وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔