وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ

نیویارک ۔25ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فوری طور پر مخاصمت کے خاتمے، جنگ بندی کے انتظامات کی سختی سے پاسداری، مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد پر زور دیاہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر لبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کو دہرایا۔

وزیراعظم نے فوری طور پر مخاصمت کے خاتمے، جنگ بندی کے انتظامات کی سختی سے پاسداری، مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، دفاع اور ادارہ جاتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر جاری اہم باہمی تعاون کا بھی اعادہ کیا۔

مزید خبریں