نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ معالی ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزياني سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی، جس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریاں بھی شامل …
نائب وزیر اعظم کی بحرین کے وزیر خارجہ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ معالی ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزياني سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی، جس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دو طرفہ و کثیر الجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








