یصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ پاکستان کی مستحکم معاشی ترقی کےلئے کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے جس کےلئے صنعتی، تجارتی و کاروباری شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی لازمی ہے تاکہ وہ روایتی سوچ سے ہٹ کر جدت کو فروغ دینے اور نئی مصنوعات متعارف کروانے کی جانب راغب ہو سکیں۔
معاشی ترقی کےلئے کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے،فاروق یوسف شیخ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 25 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ پاکستان کی مستحکم معاشی ترقی کےلئے کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے جس کےلئے صنعتی، تجارتی و کاروباری شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی لازمی ہے تاکہ وہ روایتی سوچ سے ہٹ کر جدت کو فروغ دینے اور نئی مصنوعات متعارف کروانے کی جانب راغب ہو سکیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کا واحد حل صنعتی و تجارتی سر گرمیوں کا فروغ ہے اس لئے ملک میں ایسے حالات یقینی بنانا ہوں گے جن کے باعث کاروباری و صنعتی و تجارتی شعبے سے وابستہ افراد مشکل حالات میں بھی ملکی اقتصادی و معاشی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی، کاروباری و تجارتی شعبے کو مناسب سہولیات فراہم کر کے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہو گی تاکہ ان علاقوں میں بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے عوام کا معیار زندگی بلند اور غربت و بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے ملک میں انٹر پرینیور شپ کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔








