نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنان سے ملاقات کی۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی مفاد کے متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال …
نائب وزیر اعظم کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقات،علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سفارت کاری کو فروغ دینے کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا

مزید خبریں
نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنان سے ملاقات کی۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی مفاد کے متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اتفاق کیا کہ مسلسل رابطے اور اعلیٰ سطح کے تبادلے دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مفاد کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سنگاپور کے وزیر خارجہ نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکالمے اور سفارت کاری کو فروغ دینے کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔دونوں وزرا نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








