ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ہنان ریسورسز ایس ایم سی کی سرگرمیاں دوبارہ فعال،کمپنی کا اظہار تشکر

ہنان ریسورسز ایس ایم سی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بروقت مداخلت اور موثر سہولت کاری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی میں واقع کمپنی کی صنعتی و کاروباری سرگرمیاں دوبارہ فعال کرنے میں مدد ملی۔

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):ہنان ریسورسز ایس ایم سی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بروقت مداخلت اور موثر سہولت کاری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی میں واقع کمپنی کی صنعتی و کاروباری سرگرمیاں دوبارہ فعال کرنے میں مدد ملی۔کمپنی کی جانب سے ایس آئی ایف سی کو ارسال کردہ تحریری مراسلے میں انتظامیہ اور چینی سرمایہ کاروں نے کونسل کی بروقت معاونت، موثر رابطہ کاری اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات پر اظہار تشکر کیا۔

کمپنی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری نے کارخانے کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، جس سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو تقویت ملی۔کمپنی نے ایس آئی ایف سی کے فعال اور مربوط کردار کو سراہتے ہوئے اس امر پر اعتماد کا اظہار کیا کہ موثر سرکاری سہولت کاری کے ذریعے پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کے جائز مسائل کے بروقت حل، متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لیے مربوط حکومتی طریقہ کار کے تحت سہولت کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ہنان ریسورسز کے کارخانے کی بحالی سرمایہ کاری کے تسلسل، صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے عملی کردار کی عکاس ہے۔

مزید خبریں