کابینہ کمیٹی نے اوگرا فیس و چارجز رولز اور ڈرگس ریسرچ رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے حکام نے شرکت کی۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی فیس اینڈ چارجز رولز کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے حکام نے شرکت کی۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی فیس اینڈ چارجز رولز کی منظوری دے دی۔

کمیٹی نے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم سے متعلق قانون میں ترامیم کی مشروط منظوری بھی دی۔ یہ منظوری کابینہ کمیٹی کی سفارشات اور تجاویز کو مجوزہ ترامیم میں شامل کرنے سے مشروط کی گئی۔کابینہ کمیٹی نے پاکستان کوسٹ گارڈز ایکٹ 1973 میں علاقائی فنڈ کے قواعد سے متعلق ترمیم کی بھی منظوری دے دی جبکہ ڈرگس ریسرچ رولز 1978 میں مجوزہ ترمیم بھی منظور کرلی۔اجلاس میں ایف آئی اے ایکٹ 1974 میں مجوزہ ترامیم اور امیگریشن رولز 1979 میں ترامیم کے معاملات موخر کردیئے گئے۔

 

مزید خبریں