آئیسکو نے ریجن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع کے باعث محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش کاشیڈول جاری کر دیا۔
آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):آئیسکو نے ریجن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع کے باعث محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش کاشیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق 26ستمبر کو صبح 8 سے دوپہر 12 تک، اسلام آباد سرکل میں سروس روڈ، سواں، ہائی وے، ضیا مسجد، اقبال ٹائون فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل: فضائیہ فیڈر، جہلم سرکل: وارڈ نمبر 8، حیات سیر روڈ، گوجر خان سٹی، سکیم -I، متوا، کنگر، کونٹوریلہ، مندرہ، نیو مندرہ، حامد جھنگی، ایل ٹی سی فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح8 سے شام 5بجے تک 220 کے وی یونیورسٹی گرڈ سٹیشن، بارہ کہو اسلام آباداور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کے اس عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہے۔اس شٹ ڈائون کا خالصتاََ مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے ۔ صارفین کی سہولت کے لیے عارضی بجلی شٹ ڈائون شیڈول آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk ،آئیسکو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک (IESCO Updates)، ایکس اکائو نٹ ( IESCO Official Pk )پر بھی اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے صارفین آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں۔








