پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 262.28 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 170765.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 219 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 217 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں …

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 262.28 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 170765.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 219 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 217 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 482.75 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 19.28 ارب روپے رہی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 74.20 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50813.90 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 186.14 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 244,391 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 27.17 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے، کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سینرجی پاکستان کے 108.19 ملین، ورلڈ کال ٹیلی کام کے 28.94 ملین اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 27.55 ملین حصص کا لین دین ہوا۔