آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اور وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں /آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اور وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں /آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرمغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جوکل (ہفتہ )تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ کم دباوئو بھارت کے جنوب مشرقی اڑیسہ کے علاقوں پر موجود ہے جو شمال-شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔کل ہفتہ کو ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان اور وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں/آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہا تاہم پنجاب، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: نورپور تھل 34، اسلام آباد( ایئرپورٹ 17،سٹی 01)، اٹک 12، لیہ 09، جوہرآباد 02، چکوال 02، سرگودھا سٹی 01۔خیبرپختونخوا: دیر زیریں 31، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 11، سٹی 10)، تخت بھائی 07، بالاکوٹ 04، کاکل 03، مالم جبہ 02، چراٹ 01۔کشمیر: مظفرآباد(سٹی 08، ایئرپورٹ 06) اور گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد ،دالبندین 42،سبی ، تربت اور دادومیں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








