جاز نے پاکستان کا پہلا اور سب سے زیادہ گنجائش والا 15.1 جی بی پی ایس مائیکرو ویو لنک نصب کر دیا

جاز نے ایک ہی انٹینا پر پاکستان کا پہلا اور سب سے زیادہ گنجائش رکھنے والا 15.1 گیگا بٹ فی سیکنڈ (جی بی پی ایس )مائیکرو ویو لنک کامیابی سے نصب کر لیا

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):جاز نے ایک ہی انٹینا پر پاکستان کا پہلا اور سب سے زیادہ گنجائش رکھنے والا 15.1 گیگا بٹ فی سیکنڈ (جی بی پی ایس )مائیکرو ویو لنک کامیابی سے نصب کر لیا ، اس اقدام سے جاز کے نیٹ ورک پر بڑھتی ہوئی ڈیٹا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بیک ہال انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئی گی۔جمعہ کو جاری بیان کے مطابق یہ کامیابی نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی ایک اہم پیشرفت ہے، یعنی ہائی کیپیسٹی بیک ہال، کو مزید مضبوط بنائے گی، جو موبائل سائٹس سے بڑھتی ہوئی مقدار میں ڈیٹا کو وسیع تر نیٹ ورک تک پہنچاتی ہے۔

اس منصوبے میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے مائیکرو ویو پلیٹ فارم پر مبنی ایک ہائی ایفیشنسی اینٹینا پر سُپر ڈوئل بینڈ کنفیگریشن استعمال کی گئی ہے، جس سے ڈیٹا کی ترسیل میں اضافہ ہو گا جبکہ انفراسٹرکچر کی ضروریات کو بھی بہتر انداز میں پورا کیا جائے گا ۔ جاز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر خالد شہزاد نے کہا کہ جاز جدید ترین ٹیکنالوجی اپنانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے تاکہ پاکستان کا جدید اور مستقبل کی ضروریات پوری کرنے والا نیٹ ورک تیار کیا جا سکے۔پاکستان کا پہلا اور بلند ترین گنجائش والا 15.1 جی بی پی ایس مائیکرو ویو لنک حاصل کرنا اس سفر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، جو نیٹ ورک کی گنجائش اور جدت کے نئے امکانات پیدا کرنے کی ہماری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

 

مزید خبریں