غذائی اجناس کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 7.67 فیصد اضافہ ہوا ہے
غذائی اجناس کی برآمد میں رواں مالی سال کے دوران 7.67 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):غذائی اجناس کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 7.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اگست 2026 کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات 833.023 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ سال میں جولائی اور اگست 2025 کے دوران برآمدات کی مالیت 773.644 ملین ڈالر رہی تھی۔
دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران غذائی اشیاء کی درآمدات میں بھی گزشتہ سال کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں 2.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست 2026 کے دوران 1.503 ارب ڈالر مالیت کی مختلف غذائی اشیاء درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 1.470 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔








