نیشنل پریس کلب میں عثمان خان کے والد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب

:نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کے نائب صدر اور سماء نیوز کے نمائندہ خصوصی عثمان خان کے والد کے ایصال ثواب کے لیے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کے نائب صدر اور سماء نیوز کے نمائندہ خصوصی عثمان خان کے والد کے ایصال ثواب کے لیے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک ، ڈاکٹر خورشید احمد ندیم، صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان رائو، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، سابق صدور نیشنل پریس کلب فاروق فیصل خان، طارق چوہدری، اظہر جتوئی، سابق فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب صغیر چوہدری، سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل، میاں سہیل اقبال،محمد طاہر خان، شیخ ایوب ناصر، پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد، سید ضیغم نقوی،آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی، ربجا کے روح رواں قربان ستی، سید آصف علی ہمدانی، ملک عبدالعزیز، چوہدری محمد فیاض سمیت مرحوم کے عزیز و اقارب اور دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ علماء کرام نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ شرکا نے عثمان خان اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا سایہ اولاد کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، ان کی جدائی ناقابل تلافی نقصان ہے۔وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور صحافتی برادری کے نمائندگان نے عثمان خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ شرکا نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں صحافتی برادری عثمان خان اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

مزید خبریں