سردار ایاز صادق کا سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں چوہدری محمد اشرف کی سیاسی، سماجی اور پارلیمانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک مخلص، باوقار اور عوام دوست سیاسی رہنما تھے۔ مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سوگوار خاندان اور ان کے حلقے کے عوام کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے چوہدری محمد اشرف کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں