وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن شعبان میں 21 ستمبر سے اب تک بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 خوارج/دہشت گردوں کو جہنم واصل کیے جانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔








