وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ قابلِ مذمت حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے
حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے لیے کسی بھی قسم کا خطرہ ایسی ریڈ لائن ہے جسے کبھی عبور نہیں کیا جانا چاہئے، شہباز شریف

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ قابلِ مذمت حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے لیے کسی بھی قسم کا خطرہ ایسی ریڈ لائن ہے جسے کبھی عبور نہیں کیا جانا چاہئے، پاکستان کے برادر ممالک سعودی عرب اورترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، یہ خطے میں دفاع، استحکام اور امن کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کا اظہار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں عمومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر مملکتِ سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ قابلِ مذمت حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مقدس شہرمکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے، حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے لیے کسی بھی قسم کا خطرہ ایک ایسی سرخ لکیر ہے جسے کبھی عبور نہیں کیا جانا چاہئے، کوئی مسلمان ایسے گھناؤنے جرم کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جیسا کہ ہماری پوری تاریخ میں ہمیشہ ہوتا آیا ہے، امن کے لیے ہماری دیرینہ وابستگی پاکستان کے برادر ممالک سعودی عرب اورترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے بھی ظاہر ہوتی ہے، یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، یہ خطے میں دفاع، استحکام اور امن کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کا اظہار ہےاور اس سے زیادہ کچھ نہیں







