اسرائیلی تشدد مغربی کنارے تک پھیلنا تشویشناک ہے، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں،یہ بھی فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔ وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی تشدد مغربی کنارے تک پھیلنا تشویشناک ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی بدستور جاری ہے، ہم لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں،یہ بھی فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں عمومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اقوام متحدہ۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی تشدد مغربی کنارے تک پھیلنا تشویشناک ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی بدستور جاری ہے، ہم لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں،یہ بھی فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں عمومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نسل در نسل فلسطینی عوام خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو قبضے، بے دخلی، مصائب اور موت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،گزشتہ سال میں نے اسی پلیٹ فارم سے ہند رجب کی دل دہلا دینے والی داستان آپ کے سامنے رکھی تھی جو ایک معصوم فلسطینی بچی تھی اور جسے اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے گولی مار دی تھی،اس سال ایک اور سانحہ ہمارے دلوں پر بوجھ ہے،یہ آٹھ سالہ وفا عقیلہ جس نے جام شہادت نوش کیا، کی غم سے نڈھال ماں کی وہ چیخیں ہیں جو ہمارے دلوں کو چیر دیتی ہیں،اس بے رحم جارحیت میں جس دن اسے سکول جانا تھا، افسوس کہ وہی دن اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا،کیا غزہ میں پیدا ہونے والا بچہ دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے میں پیدا ہونے والے بچے جیسی زندگی ، خواب اور مستقبل کا حق دار نہیں؟ ہند رجب، وفا عقیلہ اور بے شمار دیگر کے سانحات تاریخ میں ہمارے اجتماعی سکوت ، ناکامی اور بے عملی کے خلاف ایک فردِ جرم کے طور پر گونجتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ اسرائیلی تشدد اب مغربی کنارے تک پھیل چکا ہے جہاں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی واضح طور پر اسرائیل کے اس ایجنڈے کی عکاسی کرتی ہے جسے پاکستان نسل کشی پر مبنی قرار دیتا ہے اور جو بدستور جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ واحد منصفانہ اور پائیدار حل ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا قیام ہے جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں،یہ بھی فوری طور پر بند ہونی چاہئے

مزید خبریں