وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مؤخر ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور سخت مالیاتی نظم و ضبط کے ذریعے ہم نے معاشی استحکام بحال کیا ہے
مؤخر ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور سخت مالیاتی نظم و ضبط کے ذریعے معاشی استحکام بحال کیا ہے ، شہباز شریف

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مؤخر ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور سخت مالیاتی نظم و ضبط کے ذریعے ہم نے معاشی استحکام بحال کیا ہے ، پائیدار اور جامع ترقی کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں عمومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی میری حکومت کی بنیادی ذمہ داری اور میرے دل کے بہت قریب ایک مشن ہے، مشکل اور طویل عرصے سے مؤخر ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور سخت مالیاتی نظم و ضبط کے ذریعے ہم نے معاشی استحکام بحال کیا ہے اور پائیدار اور جامع ترقی کی جانب سفر شروع کر دیا ہے، ہم زراعت اور صنعت کو جدید بنا رہے ہیں، معدنی وسائل کو ترقی دے رہے ہیں، معیشت کو ڈیجیٹل بنا رہے ہیں اور اپنے نوجوانوں کو جدید مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں ،چین کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری جبکہ خلیج، وسطی ایشیا اور دیگر خطوں کے ساتھ نئے راستے کھول رہے ہیں







