کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے خطاب میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کیا،
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کیا، حریت کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے خطاب میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کیا،
وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت دینا قابلِ تحسین ہے۔حریت کانفرنس آزادکشمیر چپٹر کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کا خیرمقدم کرتی ہے،وزیراعظم نے عالمی برادری کو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی یاد دہانی کرائی،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔
امتیاز وانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے۔امتیاز وانی نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے وزیراعظم پاکستان کی آواز کو سراہتی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔







