صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سیف سٹی کیمرا اور سرویلنس انفراسٹرکچر کے تحفظ اور نقصان کی تلافی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آرڈیننس کا مقصد سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے نظام کو نقصان سے محفوظ بنانا اور نقصان کی صورت میں اس کی تلافی یقینی بنانا ہے۔
صدر مملکت کی اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کے تحفظ اور نقصان کی تلافی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سیف سٹی کیمرا اور سرویلنس انفراسٹرکچر کے تحفظ اور نقصان کی تلافی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آرڈیننس کا مقصد سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے نظام کو نقصان سے محفوظ بنانا اور نقصان کی صورت میں اس کی تلافی یقینی بنانا ہے۔
آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کیمروں اور سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، نقصان پر اکسانے یا اس کی ترغیب دینے پر مالی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔سیف سٹی کیمروں یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی صورت میں فی کیمرا یا انفراسٹرکچر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، ہڑتال یا اجتماع کے دوران ہونے والے نقصان کی صورت میں منتظمین بھی نقصان کے ذمہ دار قرار دیئے جا سکیں گے، جرمانے اور نقصان کی لاگت کا تعین مجاز افسر کی جانب سے شنوائی کا موقع فراہم کرنے کے بعد کیا جائے گا،
متعلقہ شخص کو جرمانے یا نقصان کی لاگت کے تعین کے خلاف 30 دن کے اندر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کے سامنے اپیل کا حق حاصل ہوگا، جرمانے یا نقصان کی مقررہ رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں اسے اراضی کے محصول کے بقایا جات کے طور پر وصول کیا جا سکے گا، جرمانے اور نقصان کی مد میں وصول ہونے والی رقم سیف سٹی کیمروں اور سرویلنس انفراسٹرکچر کی مرمت اور تبدیلی پر خرچ کی جائے گی۔








