واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 75 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 75 …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 75 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 75 ہزار 900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 39 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 23 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 34 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 13 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 34 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 22 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 98 ہزار 100 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 96 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 600 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 54 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1528.56 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.377 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1214.70 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.213 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.157 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








