پاکستان کے لسٹڈ ریفائنری سیکٹر کاخالص منافع مالی سال 26-2025 کے دوران 54.8 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں شعبے کا مجموعی ریونیو 26.22 فیصد بڑھ کر 1.54 ٹریلین روپے رہا،25-2024 کے دوران اس سیکٹر کا ریونیو 1.22 ٹریلین روپے رہا تھا۔
پاکستان کے لسٹڈ ریفائنری سیکٹر کے خالص منافع میں2025-26 کے دوران اضافہ،حجم 54.8 ارب روپے رہا، رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے لسٹڈ ریفائنری سیکٹر کاخالص منافع مالی سال 26-2025 کے دوران 54.8 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں شعبے کا مجموعی ریونیو 26.22 فیصد بڑھ کر 1.54 ٹریلین روپے رہا،25-2024 کے دوران اس سیکٹر کا ریونیو 1.22 ٹریلین روپے رہا تھا۔
اس طرح مالی سال 25-2024 کے مقابلے میں 26-2025 کے دوران اس شعبے کے مجموعی ریونیو میں 0.32 ٹریلین روپے یعنی 26 فیصدسے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی ریونیو میں اضافے سے شعبے کا گراس پرافٹ 10.4 ارب روپے سے بڑھ کر 107.4 ارب روپے تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں گراس پرافٹ مارجن کی شرح 0.9 فیصد سے 7.0 فیصد تک پہنچ گئی۔








