پاک بحریہ کے جہازوں ’حنین‘اور ’یرموک‘نے بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران تقریباً 750 ملین ڈالر مالیت کی 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لے لیں۔
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں آپریشن کے دوران 2,800 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لیں، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔26ستمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہازوں ’حنین‘اور ’یرموک‘نے بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران تقریباً 750 ملین ڈالر مالیت کی 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لے لیں۔ہفتے کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز کے مطابق معمول کی گشت کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ایک مشکوک کشتی کو روکا اور تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کیں۔

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف این آئی، این آئی (ایم)،تمغہ بصالت نے افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کو سراہا اور سمندری تحفظ نیز سمندر کے راستے غیر قانونی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔








