نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،کے قیام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا ہے ۔
نائب وزیراعظم کی عرب لیگ اور گروپ فور کے مشترکہ اجلاس میں شرکت ، فلسطینی عوام کے حق خودارادیت و آزاد ریاست کے قیام کے موقف کا اعادہ

مزید خبریں
نیویارک ۔26ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،کے قیام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا ہے ۔
ہفتے کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے یروشلم کے حوالے سے عرب لیگ اور گروپ آف 4 اسلامی ممالک (پاکستان، ترکیہ، ملائیشیا، انڈونیشیا)کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس ہاشمی سلطنت اردن کی جانب سے بلایا گیا تھا اور یہ 5 اگست 2026 کو عمان میں منعقدہ یروشلم کے وزارتی اجلاس کا فالو اپ تھا۔نائب وزیراعظم نے مسجد اقصیٰ و الحرم الشریف کے خلاف جاری خلاف ورزیوں اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں تاریخی اور قانونی صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات پر ہاشمی سرپرستی کے لیے پاکستان کے پختہ موقف کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خودمختار اور متصل ریاست فلسطین کے قیام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔








