سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,100 روپے کی کمی

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ہفتہ کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2,100 روپے کم ہو کر 450,936 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,800 روپے کم ہو کر 386,604 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت …

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ہفتہ کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2,100 روپے کم ہو کر 450,936 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,800 روپے کم ہو کر 386,604 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 1,651 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 354,399 روپے پر آ گئی۔

ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 4,284 ڈالر فی اونس ہو گئی۔دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت 60 روپے کم ہو کر 6,903 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 51 روپے کم ہو کر 5,918 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں 0.60 ڈالر کی کمی سے قیمت 64.25 ڈالر فی اونس ہو گئی۔