پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بحیرہ عرب میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی بروقت کارروائی نے سمندر کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
بلاول بھٹو زرداری کا بحیرہ عرب میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بحیرہ عرب میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی بروقت کارروائی نے سمندر کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات کی ضبطی پاکستان کی انسدادِ منشیات کی کوششوں میں ایک اہم کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ صرف قانون شکنی نہیں بلکہ نوجوان نسل کے مستقبل اور معاشرے کی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منشیات کے منظم نیٹ ورکس اور اسمگلنگ کے راستوں کے خلاف مؤثر نگرانی اور کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی بروقت پیشہ ورانہ کارروائی قابلِ ستائش ہے۔








