وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ کسٹمز جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں کسٹمز جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ کسٹمز جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ہفتہ کووزارتِ خزانہ سے جاری بیان میں وزیر خزانہ نےدہشتگرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نےدہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو کسی بھی بزدلانہ دہشتگرد کارروائی سے کمزور نہیں کیا جا سکتا، ملک کے امن و سلامتی کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں گراں قدر ہیں۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، امن و سلامتی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔








