وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی نگرانی میں پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی فراہمی شروع کردی گئی ہے
پاکستان ریلوے کاڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز،پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل فراہمی شروع

مزید خبریں
لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی نگرانی میں پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد ریلوے کو ڈیزل کی بروقت فراہمی یقینی بنا کر مسافروں کے لیے سفری سہولیات کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے ساڑھے سات لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر مال گاڑی پشاور ریجن پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری مال گاڑی محمود کوٹ سے 10 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر آج رات پشاور ریجن پہنچے گی۔ یوں دونوں مال گاڑیوں کے ذریعے مجموعی طور پر ساڑھے 17 لاکھ لیٹر ڈیزل پشاور ریجن پہنچایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈیزل کی ترسیل کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے تاکہ ریلوے کے آپریشنز کے لیے ایندھن کی بروقت دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ڈیزل کی ترسیل اور فراہمی کے عمل کی موثر نگرانی کی بھی ہدایت کی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق بذریعہ ریل ڈیزل کی بروقت ترسیل سے ریلوے کے آپریشنز کو جاری رکھنے اور مسافروں کے لیے ٹرین سروسز کی سفری سہولیات میں تسلسل برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔








