پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں بھارتی پراکسی دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ دہشتگرد انہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے
بلاول بھٹو زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں بھارتی پراکسی دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ دہشتگرد انہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہریوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والےدہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے ۔








