سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل گرفتہ اور رنجیدہ ہوں۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل گرفتہ اور رنجیدہ ہوں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور شہدا ءکے درجات کی بلندی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ انسانیت دشمن اور بزدلانہ اقدام ہے، دھماکے میں شہید پولیس اور کسٹم اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔دہشتگردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بے گناہ جانوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا فعل ہے، قوم اس بزدلانہ حملے کو رد کرتی ہے۔ دہشتگرد پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ قومی ترجیح ہے،دہشتگردوں کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد تک جاری رہے گی۔








