وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں خودکش دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس خوارجیوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی جانب سے ایمبولینس پرفائرنگ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں خودکش دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس خوارجیوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے حملے میں دو ریسکیو اہلکاروں کی شہادت پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے زخمیوں کی مدد کے دوران فرائض انجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ خوارجیوں نے ایمبولینس پر حملے کے ذریعےبدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا، ایسا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی پر مبنی کوششوں سے مکمل بے حسی کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ زخمیوں کوہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ کے دلخراش واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ریسکیو اہلکاروں کو ہنگامی امدادی کارروائیوں کے دوران نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک اور دلخراش امر ہے۔








