محسن نقوی کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات کارروائی پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات کارروائی پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور چوکسی کو سراہا ہے

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات کارروائی پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور چوکسی کو سراہا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی نے کارروائی کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔محسن نقوی نے کارروائی میں حصہ لینے والی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام اہلکاروں کی اجتماعی کاوشوں کو سراہا اور ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پاک بحریہ کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔ ایسی کارروائیاں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اس شعبے میں پاک بحریہ کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔