وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈی آئی خان کے امان میلہ، درا زندہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈی آئی خان کے امان میلہ، درا زندہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے ڈی آئی خان میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔محمد حنیف عباسی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، دہشتگردی کےناسور کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم اور سکیورٹی فورسز متحد ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ناگزیر ہے۔