تیز روشنی دوسرے ڈرائیور کے لیے مشکل پیدا کرکے بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے،موٹروے پولیس

موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ تیز روشنی دوسرے ڈرائیور کے لیے مشکل پیدا کرکے بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چودھری کی ہدایات پر ہائی بیم اور غیر ضروری تیز روشنیوں کے خلاف خصوصی بریفنگ اور آگاہی مہم شروع کردی گئی،

لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ تیز روشنی دوسرے ڈرائیور کے لیے مشکل پیدا کرکے بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چودھری کی ہدایات پر ہائی بیم اور غیر ضروری تیز روشنیوں کے خلاف خصوصی بریفنگ اور آگاہی مہم شروع کردی گئی،

مہم ایم ون، ایم ٹو، ایم ٹو ساتھ، ایم فائیو، لاہور سیالکوٹ موٹروے، خانیوال پنڈی بھٹیاں اور قومی شاہراہ پر پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور اور رحیم یار خان میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی بیم کی تیز چمک سامنے سے آنے والے ڈرائیور کی نظر عارضی طور پر متاثر کر سکتی ہے جس سے حادثے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی بیم استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔