چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائے پی )رانا مشہود احمد خان مسقط پہنچ گئے، پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا،ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال حسن ،معروف پاکستانی بزنس مین میاں محمد ریاض اور امیر حمزہ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کی مسقط آمد، پاکستانی سفیر و کاروباری شخصیات نے استقبال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائے پی )رانا مشہود احمد خان مسقط پہنچ گئے، پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا،ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال حسن ،معروف پاکستانی بزنس مین میاں محمد ریاض اور امیر حمزہ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
پی ایم وائے پی کے اعلامیے کے مطابق رانا مشہود احمد خان کے دورے میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ متوقع ہے جس دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا جائےگا۔رانا مشہود احمد خان کے دورے میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بارے اہم پیش رفت متوقع ہے ،مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔








