لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ بیجوں اور زرعی سپلائی چین میں نجی سرمایہ کاری سے پیداوار، برآمدات اور دیہی معیشت کو نمایاں فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اتوار کو یہاں فوڈ سکیورٹی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے …
بیج اور سپلائی چین میں نجی سرمایہ کاری سے زرعی پیداوار و برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، شاہد عمران

مزید خبریں
لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ بیجوں اور زرعی سپلائی چین میں نجی سرمایہ کاری سے پیداوار، برآمدات اور دیہی معیشت کو نمایاں فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اتوار کو یہاں فوڈ سکیورٹی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے فصلوں میں تنوع، جدت اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینا ہوگا، خصوصاً خوردنی تیل کے بیجوں اور دالوں کی پیداوار بڑھانا ضروری ہے تاکہ درآمدی انحصار کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس وسیع قابلِ کاشت رقبہ، متنوع موسم اور بڑی افرادی قوت موجود ہے اس لیے بہتر پالیسی اور پیداوار میں اضافے کے ذریعے غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ برآمدی مسابقت بھی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں تیزی سے اضافہ اور عالمی قیمتوں میں اتار چڑھائو غذائی تحفظ کےلئے خطرات بڑھا رہے ہیں جبکہ بڑھتی غذائی درآمدات زرمبادلہ کے محدود ذخائر پر اضافی دبائو ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے تمام فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے فوری طور پر زرعی پالیسی ازسرنو مرتب کرنے پر زور دیا۔








