وزیراعظم محمد شہبازشریف کےغزہ میں معصوم بچوں کی شہادت پر دل سوز الفاظ نے ریاست فلسطین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”سٹیٹ آف فلسطین“ پر نمایاں توجہ حاصل کی،وزیراعظم نے فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے اجاگر کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کےغزہ میں معصوم بچوں کی شہادت پر دل سوز الفاظ نے ریاست فلسطین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”اسٹیٹ آف فلسطین“ پر نمایاں توجہ حاصل کرلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف کےغزہ میں معصوم بچوں کی شہادت پر دل سوز الفاظ نے ریاست فلسطین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”سٹیٹ آف فلسطین“ پر نمایاں توجہ حاصل کی،وزیراعظم نے فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے اجاگر کیا ہے۔
ریاست فلسطین نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران غزہ میں معصوم بچوں کی شہادت پر دل سوز الفاظ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کرتے ہوئے قرار دیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ فلسطینی ریاست کے سوشل میڈیا پر آفیشل ایکس اکاؤنٹ”سٹیٹ آف فلسطین” کے مطابق ہند رجب اور وفا عقیلہ سمیت فلسطینی بچوں کی المناک شہادتوں کا ذکر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے خطاب کا اہم حصہ رہا۔
ریاست فلسطین نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کے بچوں کے حق زندگی، بہتر مستقبل اور خوابوں کی تکمیل کا سوال عالمی برادری کے سامنے اٹھایا۔ انھوں اپنے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نسل در نسل فلسطینی عوام بالخصوص خواتین، بچوں، بزرگوں کو قبضے، بے دخلی، مصائب اور موت کا سامنا کرنا پڑا ہے، گزشتہ سال میں نے ہند رجب نامی ایک معصوم فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والی داستان بیان کی تھی جسے اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے گولی مار دی تھی، اس سال ایک اور سانحہ ہمارے دلوں اور پوری دنیا کے دل پر بوجھ بن گیا ہے۔
آٹھ سالہ وفا عقیلہ کی سسکتی ہوئی ماں کی دلخراش چیخیں ہیں جس نے اس بے مقصد جارحیت میں اپنی جان گنوا دی ،جس دن وفا عقیلہ کے لئے سکول کا پہلا دن ہونا چاہئے تھا افسوس کہ وہ اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا غزہ میں پیدا ہونے والا بچہ بھی دنیا کے کسی دوسرے خطے میں پیدا ہونے والے بچے کی طرح زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنے کا حق نہیں رکھتا؟ وزیراعظم نے کہا کہ ہند رجب، وفا عقیلہ اور ان گنت دیگر افراد کے المیے تاریخ میں ہماری اجتماعی خاموشی، ناکامی اور بے عملی کے خلاف فرد جرم کے طور پر گونجتے رہیں گے۔








