ہائر ایجوکیشن کمیشن نے محققین کے لئے ایچ ای سی ریسرچ ایوارڈ 27-2026 کا اعلان کردیا،یہ ایوارڈ تین مختلف کیٹگریز میں دیے جائیں گے۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق تین مختلف کیٹگریز میں بیسٹ ریسرچر، بیسٹ ینگ ریسرچر اور بیسٹ پبلیکیشن شامل ہیں۔اہلیت کے لئے لازم ہے کہ ریسرچر ایچ ای سی سے بلیک لسٹ نہ ہو،اس سے قبل اس قسم کا کوئی ایوارڈ حاصل نہ کیاہو،چربہ سازی اس کی پبلیکیشن …
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا محققین کے لئے ایچ ای سی ریسرچ ایوارڈ 27-2026 کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن نے محققین کے لئے ایچ ای سی ریسرچ ایوارڈ 27-2026 کا اعلان کردیا،یہ ایوارڈ تین مختلف کیٹگریز میں دیے جائیں گے۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق تین مختلف کیٹگریز میں بیسٹ ریسرچر، بیسٹ ینگ ریسرچر اور بیسٹ پبلیکیشن شامل ہیں۔اہلیت کے لئے لازم ہے کہ ریسرچر ایچ ای سی سے بلیک لسٹ نہ ہو،اس سے قبل اس قسم کا کوئی ایوارڈ حاصل نہ کیاہو،چربہ سازی اس کی پبلیکیشن کا حصہ نہ ہو۔
بہترین ریسرچ ایوارڈ کے لئے ضروری ہے کہ محقق گزشتہ تین سال سے پاکستان میں رہائش پذیر ہو۔بہترین ینگ ریسرچر کے لئے لازم ہے کہ یکم جنوری 2026 کو محقق کی عمر 40 سال سے زائد نہ ہو اور وہ رواں سال کے اوائل سے پاکستان میں مقیم ہو۔بہترین پبلیکیشن کے لئے پبلیکیشن سکالرلی بل یا جرنل آرٹیکل ہو،پبلیکشن تین سال پرانی نہ ہو،یہ پبلیکیشن تین سے زائد مصنفنین نے نہ لکھی ہو،مصنف گزشتہ تین سال سے پاکستان میں قیام پذیر ہو،اس کی ریسرچ ایچ ای سی سے منظور شدہ ریسرچ جرنل میں چھپی ہو۔ان ایوارڈز کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔








