ملک کے منتخب اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم ساتویں اور آخری روز بھی جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی )کی جانب سے اتوار کو جاری تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے پہلے چھ روز میں اب تک 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی ہے۔
ملک کے منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم ساتویں روز بھی جاری، 2 کروڑ 81 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ملک کے منتخب اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم ساتویں اور آخری روز بھی جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی )کی جانب سے اتوار کو جاری تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے پہلے چھ روز میں اب تک 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی ہے۔ 2 لاکھ 73 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔
پنجاب کے منتخب اضلاع میں 79 لاکھ 92 ہزار سے زائد ،سندھ کے 30 منتخب اضلاع میں 1 کروڑ 69 ہزار سے زائد جبکہ خیبر پختونخوا کے 37 منتخب اضلاع میں 71 لاکھ 74 ہزار اور بلوچستان کے 32 منتخب اضلاع میں 22 لاکھ 88 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ اسلام آباد میں 4 لاکھ 43 ہزار سے زائد بچوں اور گلگت بلتستان کے 2 منتخب اضلاع میں تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
این ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے لیکن ویکسین کے ذریعے اس سے بچائوممکن ہے، عوام پولیو ورکرز سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو مہم کے دوران قطرے لازمی پلوائیں۔ مزید برآں پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔








