پاک بحریہ کی آبدوز پی این ایس / ایم ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ ، طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے ہدف کودرستگی سے نشانہ بنایا

پاک بحریہ کی آبدوز پی این ایس / ایم ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ ، طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے ہدف کودرستگی سے نشانہ بنایا

راولپنڈی ۔27ستمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کی آبدوز پی این ایس / ایم ہنگور نے پہلی لائیو ویپن فائرنگ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشنل تیاریوں کے ایک بڑے مظاہرے میں پاک بحریہ میں نئی شامل کی گئی آبدوز پی این ایس / ایم ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں اپنی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے ہدف کودرست طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بصالت نے فائرنگ کا مشاہدہ کیا، آبدوز کی جنگی قوت کی تعریف کی اور قابل بھروسہ میری ٹائم ڈیٹرنس کے لیے زیر زمین صلاحیتوں کو بڑھانے کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا۔یہ سنگ میل قومی بحری سرحدوں اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے جدید جنگی تیاری کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

مزید خبریں