طالبان رجیم میں افغانستان منشیات کی پیداوار اورعالمی سمگلنگ کا گڑھ بن گیا ،طالبان رجیم کے زیرِاثرافغانستان دنیا بھرمیں کرسٹل میتھ (آئس) کی بڑھتی پیداوار اور سمگلنگ کے خطرناک مراکزمیں شامل ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان پڑوسی ممالک کو منشیات کی علاقائی اورعالمی ترسیل کے لئے اہم راستوں میں تبدیل کررہا ہے۔
طالبان رجیم میں افغانستان منشیات کی پیداوار اورعالمی سمگلنگ کا گڑھ بن گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):طالبان رجیم میں افغانستان منشیات کی پیداوار اورعالمی سمگلنگ کا گڑھ بن گیا ،طالبان رجیم کے زیرِاثرافغانستان دنیا بھرمیں کرسٹل میتھ (آئس) کی بڑھتی پیداوار اور سمگلنگ کے خطرناک مراکزمیں شامل ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان پڑوسی ممالک کو منشیات کی علاقائی اورعالمی ترسیل کے لئے اہم راستوں میں تبدیل کررہا ہے۔
افغانستان میں منشیات کی تجارت کاشت سے بڑھ کر خفیہ کیمیائی لیبارٹریوں تک پھیل چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے مطابق افغانستان سے سری لنکا سمگل کی جانے والی 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی آئس پکڑی گئی ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتاہے کہ اس رجیم نے اپنی بقا کے لئے دہشت گردی اورمنشیات کا سہارا لے رکھا ہے۔








