وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن ملتان نےعمرہ کی آڑ میں خواتین کے جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی جنسی استحصال کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اتوار کو ترجمان ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق خاتون مسافر انیشہ بی بی کی نشاندہی پر ملتان ائرپورٹ سے محمد امجد نامی …
ایف آئی اے کی کارروائی، عمرہ کی آڑ میں خواتین کے جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک بے نقاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن ملتان نےعمرہ کی آڑ میں خواتین کے جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی جنسی استحصال کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اتوار کو ترجمان ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق خاتون مسافر انیشہ بی بی کی نشاندہی پر ملتان ائرپورٹ سے محمد امجد نامی ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا،خاتون مسافر انیشہ بی بی فلائٹ نمبر SV801 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک ہونے پر خاتون مسافر کو مزید جانچ پڑتال کے لیے شفٹ انچارج کے حوالے کیا گیا،ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون مسافر کو جنسی استحصال کے لئے بیرون ملک بھجوانے کے اہم شواہد برآمد کر لئے گئے۔خاتون مسافر کے موبائل فونز، چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل مواد کی جانچ کے دوران کمرشل جنسی استحصال سے متعلق مبینہ شواہد سامنے آئے،دورانِ تفتیش جنسی استحصال کے منظم نیٹ ورک سے متعلق اہم تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔
ترجمان کے مطابق خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ سعودی عرب سے گینگ چلا رہا تھا۔سعودی عرب میں مقیم ایجنٹ نے عمرہ ویزے کی آڑ میں مسافر کو سعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کیے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون مسافر کو سعودی عرب میں جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا مبینہ منصوبہ تھا۔خاتون مسافر کے زیر استعمال
موبائل فونز اور دیگر متعلقہ مواد کو مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے اور خاتون مسافر کو ایجنٹ سمیت ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے،منظم نیٹ ورک میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








