صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی نئی آبدوز ’’ہنگور‘‘ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس پاک بحریہ قومی بحری حدود …
صدر مملکت آصف علی زرداری کا نئی آبدوز ہنگور کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ پر اسے خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی نئی آبدوز ’’ہنگور‘‘ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس پاک بحریہ قومی بحری حدود کے تحفظ اور خطے کے امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
صدرِ مملکت نے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ملکی سمندری حدود کے مؤثر دفاع اور خطے میں امن کے قیام کے عزم کا عکاس ہے۔ یاد رہے کہ صدر زرداری اس سال 30 اپریل کو اس آبدوز کے پاکستان سپرد کرنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جو چین کے شہر سانیا میں منعقد ہوئی تھی۔








