وفاقی وزیرداخلہ کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کرکے​دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ​ دہشتگردی کے خاتمے کےلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

 

مزید خبریں