وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر کا فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کسٹمز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت
وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر کا فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کسٹمز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔
یہ بات انہوں نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی شہدا کی شہادت کے حوالہ سے پوسٹ بھی شیئر کی۔