وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے
وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اپنی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ ملک کےدفاع، امن اور سلامتی کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔








